اسلام آباد(محمد حسین )مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار، اختتامی تقریب کا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں انعقادہوا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہےچیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے۔
چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیرملکی کھلاڑیوں جن کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز سے تھ نے حصہ لیا۔نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیےاختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.