پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی اور 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔قومی ویمن ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنز اسکور کیے تھے، عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جب کہ منیبہ علی نے 35 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کی جارجیا پیمر نے 28 جب کہ ہینا رو نے 33 رنز بنائے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

September 9, 2024

مندرہ پولیس کی کاروائی

September 9, 2024

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ

September 8, 2024

اعلی حضرت کی تعلیمات و فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہے:پیر عرفان شاہ مجدد ی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ