دبئی میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے کیمپ کا انعقاد ، اظہرالدین شریک

دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں نے بھی اپنی قسمت آزمائی۔ کیمپ یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس، دبئی سپورٹس کونسل، ایس ایس ایف اور آئی ایل ٹی 20 کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہوا۔ ہفتہ بھر کے کیمپ میں انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع دیا گیا کیمپ نے مرد اور خواتین دونوں کو یکساں مواقع فراہم کئےکیمپ کا آغاز 13 مئی ہوا تھا 3 دن کی سخت تربیت کے بعد 4 دن میچز ہوئے۔ فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 19 مئی کو کھیلا گیا ہے۔ کمیپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی سیزن 3 میں نیٹ باؤلر کے طور پر موقع دیا جائے۔ بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے اتوار کو منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی ۔ یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 سمیت کرکٹ کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ اب یہاں کرکٹ کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ امارات کرکٹرز کو سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ جب میں کھیلتا تھا تو صرف شارجہ تھا لیکن اب ابوظبی، دبئی، عجمان اور بہت سی جگہوں پر سہولیات دستیاب ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی ایشیا کپ میں شرکت کرے گا جو ملک میں کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

تازہ ترین

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

September 21, 2024

تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی