اسلام اباد(محمد حسین )پاکستان نے پولینڈ کے شہر گنیزنو میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی۔رانا وحید اشرف نےچار، غضنفر علی کے دو دو اور عبدالرحمن اور حنان شاہد کے ایک ایک گول نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کیا۔کینیڈا کے شان ڈیوس نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے ایک گول کی برتری حاصل کی جو پانچ بعدرانا وحید اشرف نے شاندار اسٹرائیک سے گول کرکے کھیل برابر کر دیا۔27ویں منٹ میں رانا وحید نے دوسرا گول کرکے گرین شرٹس کو برتری دلا دی۔تیسرےکوارٹر میں پاکستان نے یکے بعد دیگرے اٹیک کرکے گرین شرٹس نے غضنفر علی کے ذریعے گول کیا۔ اورمزید پانچ گول اسکور کیے۔ کینیڈین ٹیم پاکستان کے سامنے بلکل بے بس نظر ارہی تھی۔قابل زکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے اخری 10 منٹ میں گولوں کی بوچھاڑ کرکے پاکستان کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیاپاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں سرفہرست ہوگئی یے۔۔ملائیشیا کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور آخری لمحات میں گول کر کے میچ ڈرا کر دیا۔ملائیشیا کو پہلے کوارٹر میں تین گول کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستان نے ہمت نہیں ہاری اور میچ برابر کر دیا پاکستان اپنےپول کا اخری میچ فرانس سے 5 جون کو کھیلےگا۔ ہر پول سے دو ٹاپ ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔۔پاکستان ٹیم ماضی میں اٹیکنگ ہاکی کی بجائے آخری لمحات میں ڈیفینس پر اتر آتی تھی جس سے پاکستان ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھتی تھی اب پاکستان آخری لمحات تک فائٹ کرتا ہے جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکل رہا ہے۔شائقین ہاکی بھی خوش ہیں۔