اسلام آباد(محمد حسین ) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ،سیکرٹری وزارت اور ڈی جی پی ایس بی نے بحرین میں منعقدہ15 ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمیئن شپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان والی بال ٹیم نے 15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا سے 3-1 اور بھارت سے 3-0 سے والی بال میچ میں فتح حاصل کی۔یہ چمپیئن شپ 4 اگست تک جاری رہے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ،سیکرٹری وزارت ندیم ارشاد کیانی اور ڈجی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو ان کی محنت اور لگن پر سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔