اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) فیفا فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں پانچ روزہ فیفا ایم اے ریفرینگ کورس جاری جو کہ 23 اگست 2024 کو مکمل ہوگا۔ اس کورس کی قیادت فیفا ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی کر رہے ہیں جنکے ساتھ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سوپیان بھی شامل ہیں۔ کورس میں شامل شرکاء کی کل تعداد 30 ہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ پی ایف ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف پاکستان میں ریفرینگ کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کورس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔