فارورڈاور کیپیٹل سپورٹس جیدے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ ساتھ شراکت داری ہمارے لئے باعث فخر ہے،چئیرمین ہارون ملک

اسلام آباد(محمد حسین ) پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فارورڈ سپورٹس و کیپیٹل سپورٹس کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوگئے، معاہدہ عالمی شناخت رکھنے والی سیالکوٹ میں فٹبال سازی کی صنعت کی پذیرائی کیلئےکیا گیا ہےایم او یو کی تقریب فارورڈ سپورٹس ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جس میں پی ایف ایف این سی کےچیئرمین ہارون ملک، فارورڈ سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر خواجہ حسن مسعود اور ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ کیپیٹل سپورٹس حمدان نعمان یوشیدا نے شرکت کی۔اس شراکت داری کے تحت لاہور میں پی اہف ایف ہیڈ کوارٹر میں نمائشی دیوار بناکر سیالکوٹ کے ورثہ کی عزت افزائی کی جائے گی، نمائشی دیوار کو جمالیات کے اعلیٰ معیار کے مطابق ڈیزائن کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فٹبال کی عالمی صنعت میں سیالکوٹ کی اہمیت اور تاریخ کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس موقع پر ہارون ملک نے کہا کہ فارورڈ سپورٹس اور کیپٹل سپورٹس جیسے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے باعث فخر ہے.

سیالکوٹ کے اس ورثہ کی قدر کرتے ہیں، نمائشی دیوار عالمی پہچان رکھنے والی اس صنعت کیلئے ہمارے جذبات کی عکاسی کرے گی۔ فارورڈ سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر خواجہ حسن مسعود نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے فٹبال دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکے ہیں اور پی ایف ایف کے ساتھ شراکت ان ہاتھوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک شاندار موقع ہے جن کی سخت محنت سے عالمی پہچان رکھنے والے یہ شاہکار تیار ہوتے ہیں۔نمائشی دیوار سیالکوٹ کے کاریگروں کے جذبے اور مہارت کی بہترین عکاسی کرے گی۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ