اسلام آباد(محمد حسین ) چین کے شہر ہولینبیور میں ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور چین کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے 23 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے، 36ویں اور 56ویں منٹ میں ندیم احمد نے دو اور عبدالحنان شاہد نے 46ویں اور آخری منٹ میں دو گول سکور کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ چین کی جانب سے واحد گول جیشینگ نے سکور کیا۔ مین آف دی میچ عبدالحنان شاہد قرار پائے۔
ایونٹ میں پاکستان کے علاؤہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں. پاکستان اپنا پانچواں اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔