اسلام آباد(محمد حسین ) مکس مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کئے، رضوان علی پاکستان اور ایشیاءمیں مکس مارشل آرٹ میں پہلے نمبر پر رہے ایمان خان نے IMMAF ایشین چیمپئن شپ کے پہلے راﺅنڈ میں RNC کے ذریعے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ایمان خان نے سینئر ویمن فلائی ویٹ 56.7 کلو گرام کیٹیگری میں قازقستان کی دینارا آیا پووا کو ناک آﺅٹ کیاایمان خان سابق ایئر چیف اینڈ جوائنٹ چیف فاروق فیروز کی پوتی ہیں۔ویمنز فائنل مقابلے میں بانو بٹ نے قازقستان کی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔بانو بٹ آئی ایم ایم اے ایف کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
بانو بٹ نے 47.6 کلو گرام کیٹیگری میں قازقستان کی فائٹر گلناز کوشکست سے دوچار کیابانو بٹ نے بچپن میں اغواءہونے کے بعد سیلف ڈیفنس کی خصوصی تربیت حاصل کی.پاکستان کے فائٹر رضوان علی نے مکس مارشل آرٹس مقابلوں میں اپنے بھارتی حریفوں کو یکے بعد دیگرے شکست سے دوچار کیا رضوان علی کی مقابلے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 50 لاکھ سے زائد ویوز بھی حاصل کئے.