اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی۔30 رکنی انگلش کرکٹ اسکواڈ میں 20 کرکٹرز اور 10 رکنی سپورٹینگ سٹاف۔ منیجر ۔ اسٹنٹ منیجر۔ کوچ اسٹنٹ کوچ۔ باولنگ کوچ۔ بیٹنگ کوچ۔ فیلڈنگ کوچ فزیو تھراپسٹ۔ اسٹنٹ فزیو تھراپسٹ۔ وڈیو اینالسٹ۔ وغیرہ شامل ھونگے۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپین کرکٹ ٹرافی کے سسلہ میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے دوسرا 5 روزہ کرکٹ ٹیسٹ میچ بھی 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جاے گا۔جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری 5 روزہ کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
انگلینڈ سے برمی آرمی نامی کرکٹ شائقین کی تنظیم سے بھی شائقین کرکٹ 3 اکتوبر سے ملتان پہنچنا شروع ھوجاے گے۔2 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ملتان شہر۔ کرکٹ ٹیموں کے روٹ اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی میں میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی جائے گی۔حکومت پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو وزیر اعظم اور صدر مملکت کی طرز کی سیکورٹی مہیا کی جاے گی۔