وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد(محمدحسین)وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج صبح 10 بجے سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ گُزشتہ روز طالبات سینئر اسپورٹس ٹیچرز کی زیر نگرانی فل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا اس موقع پر جلال حیدر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلزسپورٹس کارنیوال2024ء میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر وگلگت بلتستان 4000سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہیں۔ میگا ایونٹ20اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ ملک بھر سے بیڈمنٹن میں 42، ٹیبل ٹینس میں 36، اتھلیٹکس میں 27، والی بال میں 24، باسکٹ بال میں 20، فٹ بال میں 14اور ٹینس میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وزارت تعلیم کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال سے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پہلی بار خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کے باعث بچیوں کو مقابلے کیلئے زیادہ اچھا ماحول میسر ہوگا ، جس کیلئے یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی میگا ایونٹ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج 18اکتوبر کو ہوگی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ