اسلام آباد(آئی ایم ایم) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیول کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ میں کر دیا گیا۔کارنیول کے دوسرے روز شائقین سمیت فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی اور کارنیول میں ہونی سپورٹس گیم اور مختلف ثقافتی ٹیبلوز سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔کارنیول کے موقع پر مختلف ثقافتی ، تعلیمی ، ٹریفک کے حصول، کھانے پینے کی اشیاء اور رنگا رنگ سٹالز سے بھی کھلاڑیوں ، طلباء ،شائقین اور فیملیز نے بھرپور انجوائے کیا ۔
اس کارنیول کا مقصد ملک بھر کی نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ہمیں یہاں کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کارنیول میں شرکت کرنے والے ہر بچے بڑے کے چہرے پر خوشی کی لہر دیکھی گئی ہماری اولین ترجیح ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں میں کھیلوں کو ہر صورت شامل کیا جائے اور کھیل سے متعلق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔
اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق دوسرے روز کی ہونے والی کھیلوں میں حصہ لینی والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کرتی رہیں ۔