دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جہاں قومی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دورہ آسٹریلیا 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ زمبابوے کے شہر بولاوایو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے وائٹ بال کپتان کا اعلان پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اتوار کو سہ پہر 3.30 بجے لاہور میں ایک میڈیا کانفرنس میں کریں گے۔بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں میں آرام دیا گیا تھا، آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔ اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا۔

یہ نقطہ نظر سلیکٹرز کی روٹیشن پالیسی کی پیروی کرتا ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے آگے کے لیے ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق ڈومیسٹک پرفارمرز کو مواقع فراہم کرنا ہے۔ون ڈے اسکواڈ میں شامل ان کیپڈ کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم ، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں۔جہانداد خان اور سلمان علی آغا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم اپنی قومی ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں، جو اس سے قبل محدود اوورز کے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ کامران جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں حارث سہیل کے کنکشن متبادل کے طور پر کھیلے تھے جبکہ عمیر اور سفیان نے ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔فاسٹ بولر محمد حسنین، گزشتہ ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں سترہ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

بابر، نسیم، رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔ وہ عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان ہیں۔عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ون ڈے اسکواڈ کے سات ارکان بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوں گے بقیہ ون ڈے کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے . پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ون ڈے سکواڈ: عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔
زمبابوے کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں۔سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر کھلاڑی ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

حسیب اللہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان اور سلمان علی آغا وہ چار کھلاڑی ہیں جو دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے زمبابوے کے دورے کے اختتام تک اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ون ڈے اسکواڈ: عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ ( وکٹ کیپر )، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ وکٹ کیپر ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔

آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف پاکستان کے وائٹ بال میچز کا شیڈول:

4 نومبر: ون ڈے، ایم سی جی، میلبرن
8 نومبر: ون ڈے، ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ
10 نومبر: ون ڈے، پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ
14 نومبر: ٹی ٹوئنٹی دی گابا، برسبین
16 نومبر: ٹی ٹوئنٹی ایس سی جی۔ سڈنی
18 نومبر: ٹی ٹوئنٹی بیلیریو اوول، ہوبارٹ
24 نومبر – ون ڈے، بولاوایو
26 نومبر – ون ڈے، بولاوایو
28 نومبر ون ڈے، بولاوایو
1 دسمبر -ٹی ٹوئنٹی بولاوایو
3 دسمبر – ٹی ٹوئنٹی بولاوایو
5 دسمبر۔ ٹی ٹوئنٹی بولاوایو

تازہ ترین

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

October 27, 2024

بلا سود قرضہ جات خود کفیل غربت میں کمی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے،رانا محمد صدیق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

October 27, 2024

گورنر فیصل کریم کنڈی کا اسکواش پلیئر احسن ایاز کو خراج تحسین، اولمپکس کا خواب پورا کرنے کے لیے تعاون کا عزم

October 27, 2024

77 سال سے بھارت نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ