لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کرلیا۔
لاہور میں جاری ڈرافٹنگ میں فرنچائز کے درمیان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا دلچسپ مرحلہ رہا۔
پلاٹینم کیٹیگری
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینم میں کیرون پولارڈ کو پک کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شیرفن ردرفورڈ کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کرلیا، پشاور زلمی نے افغانستان کے نور احمد کو پک کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاسٹ بولر محمد عامر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا اور لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو پک کرلیا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈوسن کو پک کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری کی راؤنڈ ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے جارڈن کاکس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کا انتخاب کرلیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری راؤنڈ ون میں ملتان سلطانز نے اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پک کیا۔
ڈائمنڈ راؤنڈ ون میں پشاور زلمی نے اپنی پہلی پک میں آصف علی کو پک کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کیٹیگری کی پہلی پک میں ٹائمل ملز کو پک کرلیا۔
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ کو پک کرلیا۔
گولڈ کیٹیگری
پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں افغانستان کے نوین الحق کو پک کیا۔
ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری کی پہلی پک میں جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کا انتخاب کیا۔
سلور کیٹیگری
ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں طیب طاہر کو پک کیا، لاہور قلندرز نے اس کیٹیگری میں محمد عمران جونیئر کو پک کیا۔
ملتان سطانز نے سلور کیٹیگری میں شاہ نواز داہانی کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں محمد عامر خان کو پک کیا۔
پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں عارف یعقوب کو پک کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ کا منتخب کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں سلمان علی آغا کو پک کرلیا۔ لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں احسن حفیظ بھٹی کو منتخب کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹادیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں سجاد علی جونیئر کو منتخب کیا، سلور راؤنڈ ٹو میں ملتان سلطانز نے محمد علی کو منتخب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ تھری میں عثمان قادر کو پک کیا۔