لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کےعہدےکے لئےایک بارپھرکھینچاتانی شروع ہوگئی ہے۔
پی ایس بی نے پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔
نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدر خالد سجاد کھوکھر نے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دیاہے۔
مزید پڑھیں: جونیئر عالمی ہاکی کپ: اسپین پاکستان کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا