اسلام آباد(محمد حسین ) بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نےبطور صدر پی ایچ ایف عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔نگران حکومت کی طرف سے ایڈہاک صدر کا تقرر غیرقانونی اور غیر آئینی ہے،۔صدر پی ایچ ایف کا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا اعلان۔نئی نیشنل اسپورٹس پالیسی کی تاحال منظوری نہیں ہوئی ۔اسپورٹس پالیسی کے حوالے سے عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر کے توہین عدالت کی گئی۔ایڈہاک کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں الیکشن کمیشن کا حوالہ دینا اور این او سی سمجھ سے بالا تر ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ کی اربوں کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے خط لکھا،۔قومی کھیل ہاکی کو فنڈز سے محروم جبکہ چیس اور ٹن پن کو کروڑوں کا صوابدیدی فنڈ دیا گیا،۔غیرقانونی نوٹیفیکیشن واپس نہ لیا گیا تو ایف آئی ایچ اور آئی او سی کو خطوط لکھے جائیں گے۔حکومت اسپورٹس فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی،۔نگران حکومت کی مداخلت فیڈریشن پر پابندی کا باعث بن سکتی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ محاذ آرائی نہیں چاہتا بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کا نگران وزیراعظم کی طرف سے ایڈہاک بنیادوں پر لگائے گئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تسلیم کرنے سے انکار ۔نگران وزیراعظم کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں۔پاکستان بین الاقوامی سطح پر معاہدے کا ممبر ہے،ایڈہاک صدر نہیں لگایا جا سکتا،