ا
اسلام آباد(محمد حسین )وزارت بین الصوبائی رابطہ نےچیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کو مراسلہ لکھا ہے جس میں
کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے میڈیا و کمرشل معاہدوں کی منظوری نگران وزیر اعظم کی جازت سے لی جائے،۔نگران وزیر اعظم نے پی سی بی کو 11 دسمبر کو پی ایس ایل معاہدوں سے متعلق ہدایت دی تھی،نگران وزیر اعظم نے واضح کیا تھا مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور سرانجام دے،۔مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی،کئی بار رابطوں کے باوجود پی سی بی نے کوئی جواب نہیں دیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیر اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔