پاکستان کا خواب پورا نہ ہوسکا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا فتح یاب

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

چوتھے روز کینگروز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایلکس کیری اور مچل اسٹارک 22 رنز کا اضافہ کرسکے اور207 کے مجموعے پر 7ویں وکٹ گرگئی، کپتان پیٹ کمنز 16 جبکہ نتھین لائن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ ایلکس کیری نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی برتری 317 رنز تک پہنچا دی تھی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 84.1 اوورز میں 262 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شان مسعود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق اور عبداللہ شفیق بالترتیب 12 اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 41 اور سعود شکیل 24، عامر جمال اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

محمد رضوان اور سلمان آغا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان 35 رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار ہوئے۔ سلمان آغا 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 جبکہ مچل اسٹارک 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرا روز

پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم محض 68 رنز کے اضافے کے بعد گرین شرٹس آل آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کو پاکستان پر 54 رنز کی برتری حاصل تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42، شاہین شاہ آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ 2،2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، نتھین لائن نے 4 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی میلبرن ٹیسٹ میں دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ صفر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 6، مارنوس لبوشین 4 رنز بناسکے۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 96 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 50 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرا روز

آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر کینگروز کی اننگز سمٹ گئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عبداللہ 62 جبکہ شان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناسکے۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 186 پر 6 آؤٹ، 241 رنز کی برتری

محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نتھین لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیون اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو دونوں بیٹرز نے مل کر 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن یہاں اسٹیون اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ