سابق کپتان وسیم اکرم نے سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فاکس کرکٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ شاہین آفریدی کا تھا، کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شاہین کپتان ہیں، یہ سیریز دونوں بورڈز کیلئے محض مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پراہ ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ 20 سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں لوگوں سے بات کریں وہ جانتے ہوں گے لیکن کل کیا ہوا تھا پوچھیں کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بجائے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا، وسیم اکرم