اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایکوئسٹیرن فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دو روزہ انٹر ریجن نیزہ بازی مقابلہ نقیب کلب سرائے عالم گیر کلب نے اپنے نام کر لیا جبکہ نقوی البخاری کلب دوسرے اور پنڈی گیپ کوالیر کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی مئیر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 سید ذیشان نقوی کے زیر سرپرستی ایکوئسٹین فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے دو روزہ انٹر ریجن نیزہ بازی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے 42 رجسٹرڈ کلبز نے حصہ لیا۔مقابلے کے مہمان خصوصی میجر جرنل ریٹائرڈ ذاہد اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے۔مقابلے میں پہلی آٹھ نمبر پر آنے والی ٹیموں نے پاکستان نیشنل چیمپین شپ کے لئے کوالیفائی کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلی تین پوزیشنز پر آنے والی ٹیموں کو کیش انعامات بھی دیے گئے۔انتظامیہ میں سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر ایکوئسٹیرن فیڈریشن آف پاکستان سلطان محمد علی،جنرل سیکریٹری میاں اسد علی،سید احسن علی نقوی،حاجی قیصر اور خان عباس خان شامل تھے۔
مزید پڑھیں: محمد کیف کے متنازعہ بیان پر ڈیوڈ وارنر کا کراراجواب