نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بالنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اکلینڈ میں شیڈول پہلے ٹی20 میچ کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان کے کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔
نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان ہے۔
شاہین، حارث اور زمان کو گروپ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، اور عباس آفریدی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔
قبل ازیں گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی تھی، جس سے تاثر مل رہا تھا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے جبکہ بابراعظم کو ون ڈاؤن اور فخر زمان کی چوتھی پوزیشن پر کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ کوہلی کا چھٹی پوزیشن پر قبضہ، بابراعظم کی 2 درجہ تنزلی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے دیکھائی دیں گے۔