بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اور اونر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بلوچستان کا نام استعمال کرکے ٹیم بنائی لیکن بلوچ کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے فرنچائز اونر ندیم عمر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کے حوالے بلوچستان کسی سے پیچھے نہیں ہے، چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا شعبہ،۔
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ فرنچائز کا کہنا ہے کہ یہاں کا موسم 6 ماہ سرد ہوتا ہے جسکی وجہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں مشکل پیش آتی ہے یہ حقائق کے بلکل برعکس ہے، فرنچائز بےبنیاد اعتراضات پیش کرکے یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہیں دے رہی۔
گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کوئٹہ کا استعمال کرکے کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے تاکہ نوجوانوں کو موقع مل سکے۔