اسلام آباد(محمد حسین)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد طارق بگٹی نے وزارت داخلہ کو اج ایک خط لکھا ہے جس میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں جن کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری چل رہی ہے ۔یادرہے کہ2008 سے2013 تک صدراولمپئین قاسم ضیاء سیکرٹری اصف باجوہ۔2013 سے 2015 تک اولمپئین اختر رسول صدر اور اولمپئین رانا مجاہد علی سیکرٹری تھے اسی طرح 2015 سےلیکر 2022 تک۔برگیڈیئر خالد سجاد کھوکھرصدر اور اولمپئین ۔شہباز سینئیر اور اصف باجوہ سیکرٹریز تھے۔ ان میں سے بعض لوگ آئندہ ماہ بیرون ملک ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے جا رہےتھے۔طارق بگٹی نے مزید کہا ۔ان اولپمئین اور لوگوں کو جن کے خلاف ایف آئی اے میں کیسز چل رہے ہیں۔انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کےلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ وہ لوگ جن کے خلاف ایف آئی اے میں کیسز چل رہے ہیں۔وہ ان کا سامنا کریں جو گلٹی ہوے ان سے پیسے نکلوا کر ہاکی کی بہتری کےلئے خرچ کئے جائیں گے جو کلین ہوے وہ چاہے بیرون ملک جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں