راولپنڈی: قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمن پلیئرز آپس میں لڑ پڑیں، کرکٹر صدف شمس، یسری اور عائشہ بلال کے درمیان لڑائی ہوئی جبکہ پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔
راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں 3 روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، جہاں 3 ویمن کرکٹرز کے درمیان لڑائی ہوئی۔
لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن وہ وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم 2 روز بعد متاثرہ کرکٹر عائشہ بلال نے انتظامیہ کے پاس شکایت جمع کرادی تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔
تینوں کھلاڑی صدف شمس، یسری اورعائشہ بلال پابندی کے باعث آج میچ نہ کھیل سکیں۔
دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔