بھارت کوانگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پرشکست

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے بھارت کوہوم گرائونڈ پرسنسنی خیز مقابلے کے بعد 28رنز سے شکست دیدی،انگلینڈ کی جیت میں کلیدی کردار اولی پوپ اورٹام ہارٹلی نے اداکیا۔حیدرآباد کےراجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلی اننگز میں بین سٹوکس کے سوا انگلش بلے باز بھارتی بائولنگ کے خلاف کچھ خاص کار کردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی سٹوکس نے 70 جونی بیرسٹو اور بین ڈکٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی بھارت کی جانب سے روندر اجدیجا اور روی چندر ایشون نے تین تین جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپنر یشاوی جیسوال نے جارہانہ انداز اپنا ہوتے ہوئے صرف 74 گیندوں پر 80 رنز کی کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے بڑے سکور کی بنیاد رکھی لوکیش راہل نے 86 اوررویندراجدیجانے 87 جبکہ سریکار بھرت اور اکشر پٹیل نے بھی بالترتیب 41 41 رنز کی باریاں کھیلیں جس کی بدولت بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری حاصل کی انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے چار جبکہ ٹام ہارڈلی اور ریحان احمد نے دو دو وکٹیں ہیں اپنے نام کیں، بھارت کی بھاری برتری کو دیکھتے ہوئے میچ میں انگلینڈ کی شکست کے امکانات نظر آنے لگے تھے لیکن اولی پاپ نے شاندار بیٹنگ سے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل دیا 26 سالہ بلے باز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 196 رنز کی اننگ کھیلی لیکن بدقسمتی سے وہ ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور بمرا نے انہیں بولڈ کر دیا انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 420 رنزبنائے اور بھارت کو میچ میں فتح کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کاآغاز فراہم کیا لیکن 119 رنز تک پہنچتے پہنچتے میزبان کی ٹیم کی سات وکٹیں اڑ گئی تھیں اس موقع پر سریکار بھرت کا ساتھ دینے ایشون آئے دونوں نے 57 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت کی امید پیدا کر دی لیکن بہترین بالنگ کرنے والے ہارڈلی نے ایک مرتبہ پھر کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئےمحض تین گیندوں کے فرق سے بھرت اور ایشون کو آؤٹ کر کے بھارت کو نو وکٹوں سے محروم کر دیا آخری وکٹ کے لیے سراج اور بمراہ نے 25 رنز بنائے لیکن ہارڈلی نے سراج کا کام تمام کر کے اپنی ٹیم کو 28 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا پہلا میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے سپنر ہارڈلی نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 62 رنز کےعوض سات وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر انہوں نے
9کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، 196 رنز کی اننگ کھیلنے والے اولی پاپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ