اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)میگا گیمنگ زون کا پی سی بی باکسرز کے حوالے سے پریس کانفرس سے جنرل سیکرٹری کلیم احمد آزاد کا کہناتھا کہ پی سی بی کا 63 ایونٹ کروانے جارہے ہیں جس کو اے بی پرموش اورایچ کے زیڈ پرموشن آرگنائز کررہے ہیں جس کو ہم سپر وائز کررہے ہیں۔اس کے اندر 13 فائٹس ہیں۔ انشاءاللہ یہ اسلام آباد میں ایک اچھا پروگرام ہوگا۔باکسر ایونٹ میں مین فائٹ محمد شعیب خان کی ہے۔ان کے مقابلے میں ساجد خان فائٹرہے۔دونوں اشخاص کی جو فائٹ ہوگی وہ مین پر ہوگی۔ہم شکر گذار ہیں سی ڈی اے کےجنہوں نے مکمل سپورٹ کیا۔باکسر فائٹ کے دو ٹائٹلز ہیں جس میں شامل پنجاب سے اور دوسرا ٹائٹل کے پی کے سے ہے باکسر ایونٹ کے پرموٹر (عابد علی) نے کہا کہ پاکستان میں ابتک باکسر کے 30پروگرام کروا چکا ہوں.اسلام آباد کی اریخ کا یہ بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔پروفشنل باکسنگ پاکستان میں لیکر آنے والے (عبدالرشید بلوچ) جو اس وقت پی سی بی کے چئیرمین ہیں.مزید ید ان کا کہنا تھا کہ پوری پی سی بی ٹیم جنہوں نے گذشتہ آٹھ نو سال سے پاکستان میں نوجوانوں کے لیےایک ایسا گیم جو اس وقت تک مر چکا تھا اس کو دوبارہ سے زندہ کیاہے .آخر میں انہوں نے سی ڈی اے کا اور میگا زون کے مالک ودیگر ٹم کا شکریہ ادا کیا.
باکسر پروگرام آرگنائزرحنا اکمل کا اس حوالے سے کہناتھاکہ ہمارے ساتھ جو نیشنل اور انٹر نیشنل باکسر ٹیم ہے۔اللہ پاک ان کو مزید ترقی دے اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ہمارے اونرمحمد خان کی مزید خواہیش ہے کہ میگازون گیمنگ میں سپورٹس کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح باکسرکے شعبے کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ ملک وقوم میں باکسر بھی اپنی پہچان بنے۔اور پورے پاکستان کا نام روشن ہو۔آخر میں باکسر کے شائقین نے پاکستان کی باکسر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا