اسلام اباد (محمد حسین ) ٹیبل ٹینس گرلز انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 0-3 سے گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے جیت لی۔ چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں پرنسپل مسز لبنیٰ ظفر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین موہن پورہ نے منعقد کروائی۔ ڈویژن بھر سے چار ٹیموں نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے دلچسپ مقابلے کے بعد 0-3 سے چیمپئن شپ اپنے نام کی ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم نے دوسری اور گورنمنٹ ایسوسیٹ کامرس کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی. اختتامی تقریب میں پرنسپل مسز نجمہ انور ،پرنسپل اتھر قسیم، پرنسپل مسز الماس اشرف، مس سیدہ عالیہ ذینب، مس ثوبیہ سلطانہ اور مس سماویہ اختر نے کھلاڑی طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ایونٹ کے بہترین انعقاد پر مہمانوں نے پرنسپل مسز لبنیٰ اشرف اور سپورٹس انچارج مسز آصفہ ناہید بٹ کی خدمات کو سراہا اور بہترین انداز میں شکریہ ادا.کیا۔