آئی ایل ٹی 20: گلف جائنٹس نے دبئی کو 19 رنز سے شکست دیدی

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 24 ویں میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز کے ہدف کا دفاع کیا اور دبئی کیپیٹلز کو 19 رنز سے شکست دیدی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دفاع کیا جانے والا سب سے کم اسکور تھا۔متحدہ عرب امارات کے 18 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایان افضل خان نے میچ کے اہم مرحلے میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان جیمز ونس نے دو رن آؤٹ کرکے کیپیٹلز کو آسان ہدف کا تعاقب ناکام بنا دیا۔داسن شناکا نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کیپیٹلز کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تاہم آخری کھلاڑی حیدر علی رن آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس طرح کیپیٹلز کی ٹیم 18.3 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیپیٹلز کے اولی اسٹون (14 رنز دیکر 4 وکٹیں) اور اسکاٹ کوگیلین (29 رنز دیکر 3 وکٹیں) نے جائنٹس کی بیٹنگ لائن اپ کو درست رفتار اور سست گیندوں کے استعمال کے مہلک امتزاج کی مدد سے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز تک محدود کر دیا۔گلف جائنٹس کی ٹیم ایک موقع پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا رہی تھی تاہم کپتان ونس (32) اور شمرون ہیٹمائر (34) نے 42 گیندوں پر پانچویں وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔کیپیٹلز نے اپنے دونوں اوپنرز کو 30 رنز پر کھودیا تھا جس سے ہدف کا تعاقب مشکل کپتان اور اوپنر ڈیوڈ وارنر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز کو جورڈن نے 15 رنز پر بلیسنگ مزاربانی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ جب جارڈن نے سیم بلنگز کو 12 رنز اور گرہارڈ ایراسمس میکس ہولڈن کو 7 رنز پر آؤٹ کیا تو ہدف ناممکن ہوگیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی