اسلام اباد (ڈاکٹرمحمدحسین ملک) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام اباد میں منعقد ہوے۔پاکستان کے سٹار کھلاڑی اعصام الحق اگلے چار سال کیلیے صدرجبکہ کرنل (ر) ضیاء الدین قریشی پی ٹی ایف کے سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔یادرہے اعصام الحق نے 8ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل میجر جنرل (ر)اصغر نواز 7 ووٹ حاصل کر سکے ۔سیکرٹری کے عہدے کےلئے لیفٹیننٹ کرنل( ر )ضیاء الدین بھی 8ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوگئے۔میجر سلمان جاوید کو سات ووٹ ملے۔خزانچی کی سیٹ پر عارف قریشی نو ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوے۔جبکہ عمر فاروق نے چھ ووٹ حاصل کیے۔امید ہے کہ اعصام الحق کے صدر منتخب ہونے سے پاکستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔رائٹ جاب فار رائٹ میں کے فارمولے سے پاکستان کی کھیلوں کو فروع ملے گا۔پاکستان ٹینس میں نئے نوجواں کھلاڑیوں کو بین القوامی سطح پر کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے