اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )انٹر کالجیٹ رسہ کشی گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے جیت لی۔ایونٹ کا انعقاد ہوسٹ کالج گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین ڈھوک کالا خان کی پرنسپل مس غزالہ یاسمین کی زیرِ نگرانی ڈویشنل پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک نے شرکت کی اور ایونٹ کا آغاز کیا جس میں ضلع بھر سے سترہ ٹیموں نے حصہ لیا. سیمی فائل میں گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی نے گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین جھنڈا چیچی کو شکست دی اور دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی.فائنل میچ میں گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی کو دو صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.اختتامی تقریب میں پرنسپل مس غزالہ یاسمین، پرنسپل مسز ارم اشعر، پرنسپل مسز الماس اشرف، پرنسپل مس آسیہ اور ڈی پی ایس کے پرنسپل مسٹر یاسین مرزا، مس ثوبیہ سلطانہ ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویشنل فوکل پرسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مس سماویہ اختر نے شرکت کی اور بچیوں میں میڈلز تقسیم کیے. مہمان خصوصی جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے ایونٹ کے کامیاب اور احسن انعقاد پر ہوسٹ کالج پرنسپل مس غزالہ یاسمین کو مبارکباد پیش کی.
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں2روزہ انٹر ریجن نیزہ بازی مقابلہ،نقیب کلب سرائے عالم گیرنےمیدان مارلیا