پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد محمد حارث 7، ٹام کوہلر18، پوویل 17اور موزلے نے 11 رنز بنائے۔زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 42 گیندون پر 68 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بناسکی اور یوں کوئٹہ نے میچ 16 رنز سے اپنے نام کرلیا۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار حمد نے 2، محمد عامر، محمد وسیم اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ