پی ایس ایل ،یونائیٹڈ نے کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد کی جانب سے اوپنر کولن منرو 82 اور ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آغا سلمان 25 اور شاداب خان 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہےکراچی کنگز کی جانب سے حسن علی،تبریزشمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ اس میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا۔کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں5 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز نے 4 میچ کھیلے ہیں، جس میں اس نے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی