سب سے بڑی گھڑ ریس پاکستان ڈربی2024 کا ٹائٹل جم اینڈ ٹونکس نے جیت لیا۔
24سو میٹر پرمحیط اکستان ڈربی ریس میں14 گھوڑے اور گھوڑیوں نے حصہ لیا۔ جم اینڈ ٹونک گھوڑے نے سب کو مات دیکر فتح سمیٹی۔ گھوڑے کی کامیابی پر اس کے سپورٹرز نے خوب جشن منایا۔
جم اینڈ ٹونک کے جوکی عامر پرویز نے پہلی ،فرحان کنگ کے جوکی صفدر حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ڈربی کے فاتح کو چالیس لاکھ،نرزاپ کو 13 لاکھ اور تیسری پوزیشن کو 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی ۔
فاتح گھوڑے کے جوکی عامر پرویز اور ہارس اوننرز کا کہنا تھا کہ جیت پر اللہ پاک شکر گزار ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ حکومت دلچسپی لے تو دنیا بھر منعقدہ گھڑ ریس میں نام کمایا جا سکتا ہے۔
دوران ریس ناقص ٹریک کی وجہ سے دو جوکی اور تین گھوڑے زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے آوٹ ہوگئے۔
ایونٹ کے اختتام پر لاہور ریس کلب کے چییرمین و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے پاکستان ڈربی کے فاتح گھوڑے کے مالک کو بمعہ ٹرافی چالیس لاکھ روپے انعام دیا۔