یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو فیڈریشن کا الیکشن جیت کر معیشت کی بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، احسن بختاوری

ایف پی سی سی آئی کا الیکشن جیت بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔ عاطف اکرام شیخ
فیڈریشن کا کھویا ہوا وقار بحال کریں گے اور اس کو بزنس کمیونٹی کا حقیقی نمائندہ اداہ بنائیں گے۔ ثاقب فیاض مگو
اسلام آباد ( ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، تاہم یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل پراگریسیو کے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کیلئے متفقہ نامزد امیدواروں کے پاس بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے ، برآمدات میں اضافہ کرنے، زبر مبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے اور صنعتی کاری کو بہتر فروغ دینے کیلئے ایک واضح وژن موجود ہے لہذا وہ فیڈریشن کا الیکشن جیت کر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے اور معیشت کی بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کے الیکشن کیلئے متفقہ نامزد امیدوار برائے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدور کے اعزاز میں د یئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راولپنڈی/اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے 40سے زائد ممبران نے استقبالیہ میں شرکت کی اور فیڈریشن کے الیکشن میں یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے متفقہ امیدواروں کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کی صدارت کیلئے متفقہ امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ان کے گروپ نے تاجر برادری کے اہم مسائل کو حل کرنے اور معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ایک 2 سالہ منصوبہ تیار کیا ہوا ہے لہذا ایف پی سی سی آئی کا الیکشن جیت کر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور پاکستان کو خطے کی ایک مضبوط معیشت بنانے کے لیے مرحوم ایس ایم تنویر کے مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کیلئے امیدوار برائے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگون نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ایف پی سی سی آئی کی عزت و وقار کو بحال کرنے ، اسے ملک کا ایک مضبوط ادارہ بنانے اور بزنس کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبارکے متعلقہ شعبوں کے اسٹیک ہولڈ کور حکومتی حکام کے ساتھ میٹنگرز میں شامل کیا جائے گا تا کہ وہ اپنے اپنے شعبے کی تاجر برادری کے مسائل بہتر انداز میں حل کرا سکیں۔ ایف پی سی سی آئی میں خواتین انٹرپرنیورز کیلئے ایک سہولت ڈیسک بنایا جائے گا اور کاروباری خواتین کی بہتری کے لیے ملک میں مزید ویمن چیمبرز آف کامرس کے قیام کی کوشش کی جائے گی۔
یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کیلئے امیدوار برائے نائب صدر اور اپٹما کے موجودہ چیئرمین آصف انعام نے کہا کہ مہنگی بجلی و گیس کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے لہذا فیڈڑیشن کا الیکشن جیت کر پیداواری لاگت کم کرنے اور کاروبار کی بہتر ترقی کیلئے سستی توانائی کی پیداوار بڑھانے پر بھرپور زور دیا جائے۔ گا۔
کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کیلئے امیدوار برائے نائب صدر آصف سخی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کے کسٹم اور ایف بی آر سے متعلقہ مسائل کو بہتر انداز میں حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔
پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے فیڈریشن کیلئے امیدوار برائے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت بزنس کیونٹی کی بہتری کیلئے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم انتخابات میں کامیابی کے بعد تاجر برادری کے اہم مسائل کو حل کرانے اور معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
آئی سی سی آئی کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی ولولہ انگیز قیادت میں یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کا اتحاد بھاری اکثریت سے فیڈڑیشن کا الیکشن جیتے گا اور معیشت کی بہتری کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر خطے میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ فیڈریشن کی آئندہ قیادت اس اہم منصوبے کی تکمیل کیلئے آئی سی سی آئی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ یو بی جی اور بی ایم پی پراگریسیو کے پاس ملک کی معاشی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ موجود ہے جسے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق سے تاجر برادری کے تمام اہم مسائل حل کرائے جائیں گے تا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے اور معیشت جلد بحال ہو۔
خرم اعجاز، احمد چنائے، ثمینہ فضل اور دیگر نے بھی اسٍ موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایف پی سی سی آئی انتخابات میں یو بی جی اور بی این پی پراگریسیو کے امیدواراان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ