پیپلز پارٹی نےتمام حلقوں سے امیدوار فائنل کر لئے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(عامررفیق بٹ)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پیپلز پارٹی نے ہر حلقہ انتخاب سے امیدوار فائنل کر لئے ہیں پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان بلاول آئے گا روزگار لائے گا طاقت کا سرچشمہ عوام پر یقین رکھنے والی پیپلز پارٹی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے جیالے ممبران کیساتھ پارلیمان میں اکثریتی جماعت اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگےبیساکھیوں اور سہاروں کی بجائے عوام الناس کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں پیپلز پارٹی قومی عوامی خدمت کارکردگی اور بھٹو شہید کے فلسفے اور منشور کیساتھ عوام الناس کے سامنے پیش ہوتی ہےپیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کی بجائے مکالمہ اور برداشت کو فروغ دینے کی تاریخ کی حامل جماعت ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ قوم نوجوان قائد چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کرے گی وزیرخارجہ کارکردگی کی طرح وزیراعظم کارکردگی بھی مثالی ہوگی آصف زرداری کے گندم اور دوسری زرعی اجناس کی قیمت خرید میں اضافہ سے گندم کی تاریخی پیداوار ہو رہی ہے زراعت کو ترقی دینے کیلئے پیپلز پارٹی حکومت کسانوں کاشتکاروں کو بجلی زرعی مشینری اور زرعی ادویات سے بیج تک پر سبسڈی دے گی پیپلز پارٹی کاشتکار کسان دوست منصوبوں کے زرعیے اشیاء خوردونوش عوام الناس کی پہنچ میں لانے گی نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ سیاسی استحکام میں ہی معاشی استحکام ممکن ہے سیاست کے مقدس شعبے کو کو انتشار خلفشار اور تقسیم پاکستانیت کیلئے استعمال کرنے والوں کو قوم مسترد کرتے گی انہوں نے کہا ہے کہ ۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلوچستان یوم۔تاسیس جلسہ نے زوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے جلسوں کی یاد تازہ کر دی ہےامید پاکستان نوجوان قائد چیرمین بلاول بھٹو خیبر پختونخواہ میں دوبارہ جلسوں سے خطاب کرینگے نیر بخاری نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے تیر بردار امیدواروں کی تاریخی کامیابی عام انتخابات فتحیابی اعلان تھا چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں۔ جیالے نکل پڑے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب سے بھی اپنا پورا حصہ حاصل کرے گی نیر بخآری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبائیت لسانیت عصبیت ناسور کے خلاف وفاق کی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے خلاف ایک دوسرے کے دشمن اقتدار کے بھوکوں کا غیر فطری اتحاد نئی بات نہیں جیالے گھبرانے والے نہیں مخالفین کو بگھانے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیئرحسین بخاری کا یوم یوم تاسیس پر جیالوں کے نام خصوصی پیغام

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ