پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے ، شہبازشریف

کراچی(نیوز ڈیسک) ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی ہے، الیکشن کی آمد آمد ہے، ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، کوشش اور محنت کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، سندھ سے بڑی تعداد میں دوستوں نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی، سندھ میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ ایک طاقتور جماعت بننے جارہی ہے، سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر اعتماد کرنے والوں کے شانہ بشانہ چلیں گے، نواز شریف پر اعتماد کرنے والوں کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق فیکٹ کی بنیاد پرفیصلہ دیا تھا، 2018 میں آر ٹی ایس نے ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا مینڈیٹ چھینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہماری اکثریت تھی، آر ٹی ایس نے راتوں رات عوامی فیصلے کو چوری کیا، خیبرپختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں جن کی جج کے ساتھ رشتے داری ہے، پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ جج صاحب بینچ سے الگ ہوجاتے، ایسے جج کی تعیناتی ہوتی جس کی کسی امیدوار کے ساتھ تعلق داری نہ ہوتی، 2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو اقتدار دلوایا گیا، جعلی ووٹ ڈال کر دھاندلی کے ذریعے ہماری جیتی سیٹیں ہروائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع کرتی ہے، ایسے فیصلے جہاں سے طرف داری کی بو آتی ہے نہیں ہونے چاہیئے، ایسا تاثر آتا ہے کہ انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے، ایک لاڈلے کو بیٹھا کر 4 سال حکومت کراکر معیشت کی تباہی کی گئی، لاڈلہ کون ہے، لاڈلہ وہ ہے جس کوعدالت میں کہا جاتا ہے گڈ ٹو سی یو۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نئے شامل ہونے والوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، 8 فروری کے انتخابات کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں، اتحادی حکومت نے دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست کو بچانا اولین ترجیح تھی، اب سیاست بھی بچالیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں بدترین جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی، عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو آئندہ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیئے، جمہوریت کا نظام ہی عوام کے لیے قابل قبول ہے۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر