پنجاب حکومت کی جانب سے پریس کلبز میں سپیشل گرانٹ تقسیم

لاہور (سٹاف رپورٹر):پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر قائم پریس کلبوں میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ تقسیم کر دی گئی۔ اس ضمن میں اتوار کو پریس کلبوں میں سپیشل گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر سمیت پریس کلبوں کے عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پروفیشنل جرنلسٹس کی فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے، ایک صحافی کی حیثیت سے ہم پر بہت سے فرائض لاگو ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ صحافت کا معیار بلند ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کلبوں کی آمدن کے ذرائع میں اضافے پر زور زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے ان کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پریس کلب آزادی صحافت کا اہم ستون ہیں، صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کلبوں کیلئے 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کی جس پر حکومت پاکستان اور وزارت اطلاعات ان کی مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہمیشہ عوامی ضروریات کا خیال رکھا، عوامی خدمت میں وہ ہر وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر قائم پریس کلبوں کو سپیشل گرانٹ دی گئی۔

عامر میر نے کہا کہ اس سپیشل گرانٹ سے پریس کلبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا، ہمارا مقصد صحافت کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کلبوں میں سپیشل گرانٹ کے چیکس تقسیم کئے

تازہ ترین

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ