ایلون مسک غزہ کادورہ کریں ،اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

غزہ (ویب ڈیسک)حماس نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔
بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہےکہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانےکی ضرورت نہ ہوتی۔
اسامہ حمدان کامزید کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سےکہیں زیادہ ہے، اسرائیل کے ایک ہزار سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں، زخمی اسرائیلی فوجیوں میں200 شدید زخمی ہیں، دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، اسرائیلی فوجی غزہ کی80 فیصد سرزمین کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔
اسامہ حمدان کا مزیدکہنا تھا کہ مسلم اور عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں، غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا دورہ بھی کریں اور غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے ایک روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔ایلون مسک27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا جب ان پر ایک ایسی پوسٹ پر ر ی پلائی کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا۔اس کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کے لیے اشتہارات کو بھی روک دیا تھا۔دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہےکہ ایلون مسک کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: عارضی جنگ بندی کے بعد پوری طاقت سے غزہ پر حملے کرینگے: نیتن یاہو

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ