وانگ نم کھیو کے(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں دلہا نے شادی کی تقریب میں دلہن اور اس کے تین رشتے داروں پر گولیوں چلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، پھر اپنی بھی جان لے لی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے شادی میں ہونے والے قتل کی خبر کی وجہ سے پورے ملک میں غم غصے کی لہردوڑ گئی، واقعہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کےعلاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا۔
29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی جہاں پر گولیاں چل گئیں۔
تقریب میں موجود افراد نے دیکھا کہ سابق فوجی چترونگ کا اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد وہ تقریب سے نکل کر اپنی گاڑی سے پستول لایا اور وہاں دلہن سمیت موجود افراد پر گولیاں چلا دیں۔
ہلاک ہونے والوں میں دلہن چترونگ سوکسوک، دلہن کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور بہن 38 سالہ کورنیکا اور ایک باراتی 50 سالہ تھونگ نونکھونتھو شامل ہیں، جبکہ ایک باراتی 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ کو شدید زخمی ہے۔
مزید پڑھیں: والدین میری شادی نہیں کروا رہے ،نوجوان درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا
اس کے بعد دلہے نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی ذندگی کا خاتم کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیاں برآمد ہوئیں، دلہا اُس وقت نشے میں دھت تھا تاہم قتل کا اصل مقصد واضح نہیں ہے۔