ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی الیکشن میں بڑی جیت، 88فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار صدر منتخب ہو گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن سمیت 80لاکھ سے زائد روسیوں نے آن لائن بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹنگ کے اختتام پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ 67فیصد سے زائد رہا۔روس میں پہلی بار 29علاقوں کے ووٹرز نے آن لائن حصہ لیا۔پولنگ کے آخری دن پولنگ اسٹیشنز کے باہر رش دیکھا گیا۔ملک بھر میں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے پر 74افراد کو گرفتار کیا گیا۔جرمنی اور فرانس میں روسی صدر کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔