ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے گداگری کے الزام میں مکہ مکرم سے ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔
‘
غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ڈائریکٹر ادارہ امنِ عامہ کے مطابق گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔مسجد الحرام اور مختلف مقامات پر محکمہ انسدادِ گداگری کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب کے محکمہ امنِ عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو خیرات نہ دیں۔