اپرکوہستان (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ داسو کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
داسو میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد اظہار یکجہتی کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد کیا،وزیر اعظم شہبازشریف نے مصروفیت کے باوجود داسو کا دورہ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے چینی انجینئرز اور ماہرین سے ملاقات میں اظہار یکجہتی کیا،پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،وزیر اعظم پاکستان نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،امید ہے پاکستانی حکومت دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔