ابوظہبی(نیوزڈیسک)غزہ میں 7 انسانی کارکنوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کردیے۔
اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں دیرالبلح اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے گرفتار کیے گئے 101 فلسطینی قیدی رہا کردیے۔