جتنا اسرائیلی نقصان ہونا چاہئے تھا نہیں ہوا‘ سابق عہدیدار پینٹاگون

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پینٹاگون کے سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ جتنا اسرائیلی نقصان ہونا چاہئے تھا نہیں ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کے علاوہ عراق‘ یمن‘ لبنان سے بھی اسرائیل پر ڈرون راکٹ‘ بلاسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔

امریکی ملٹری نے درجنوں ایرانی ڈرون بلاسٹک میزائل اور کروز میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس بات پر ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکہ نے جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز علاقے میں پہنچا دیئے تھے۔

ایران کی طرف سے120بلاسٹک میزائل‘170تباہی پھیلانے والے ڈرون اور 36کروز میزائل داغے جانے پر اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن گونجتے رہے۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مڈل ایسٹ پالیسی شعبے کے سابق عہدیدار ڈانا سٹرول کے مطابق اگر ایران کا مقصد اسرائیل کو تنہا کر کے اُسے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر مہلک حملے کی سزا دینا تھا تو وہ ایرانی مقصد پورا نہیں ہو سکا۔

ڈانا سٹرول جو آجکل واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ آف مشرق قریب کے پالیسی ساز ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں کے مطابق اردنی دارالحکومت کے ایک گنجان علاقے میں امریکی نشریاتی ادارہ جو ملبہ دکھا رہا ہے اسکے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ایرانی ڈرون یا میزائل کا ہے‘ اسرائیلی آئیرن ڈروم یا اردنی میزائل کا ہے جو ایرانی ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال ہوئے۔

امریکی پنٹاگون کے اس سابق عہدیدار کے مطابق ایران کے سینکڑوں کروز میزائلوں‘ پائلٹ لیس ڈرون طیاروں اور بلاسٹک میزائلوں کے حملے میں اسرائیل کا جتنا نقصان ہونا چاہئے تھا اتنا نہیں ہوا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق ایرانی ایکشن نے 50فیصد سے زائد اہداف تباہ کئے ہیں۔

امریکی وزیر آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کو فون پر کہا کہ آئندہ جب بھی اسرائیل کو ایران یا اُسکے مختلف ملکوں میں موجود حامی گروپوں کے حملوں سے نمٹنے کی ضرورت محسوس ہوئی وہ اس کیلئے امریکہ پر بھرپور انحصار کر سکتاہے۔

تازہ ترین

November 12, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئی

November 12, 2024

غازی علم دین شہید کا عشق رسول مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

November 12, 2024

فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

November 12, 2024

سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

November 12, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ