غزہ: اسرائیلی حملے میں زخمی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔
حماس سربراہ کی پوتی ملاک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی۔ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی جہازوں نے عید کے روز شمال مغربی غزہ کے شاتی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔
اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی شہید ہوچکے ہیں۔