اسکاٹ لینڈ: حمزہ یوسف کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا، حکومت خطرے میں پڑ گئی

اسکاٹ لینڈکے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا جس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت حکومتی اتحاد کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) نے حکمران جماعت اسکاٹش گرینز (ایس جی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی اس وقت ناقابل واپسی صورت حال تک پہنچی جب وزرا نے موسمیاتی تبدیلی کا ایک اہم ہدف پورا نہ ہونے اور بلوغت کی دوا کے استعمال کو روک دیا۔

حمزہ یوسف نے کہا کہ وہ ایک اقلیتی حکومت کے طور پر حکومت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں, انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ ’مشکل‘ ہو گا لیکن وہ اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میں عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

کنزرویٹو، لیبر، گرینز اور لبرل ڈیموکریٹس حمزہ یوسف پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، انہیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ایش ریگن کی حمایت کی ضرورت ہوگی، جنہوں نے گزشتہ سال اسکاٹش نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اگر حمزہ یوسف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو پارلیمان کے پاس انتخابات سے پہلے نئے وزیر کا انتخاب کرنے کے لیے 28 دن ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر ووٹ کاسٹ کرے گا، روایتی طور پر پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے۔

انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ