تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی غزہ میں جنگ نہ روکنے کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں کریں گے جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ قبول نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کریں گے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم کو رفح آپریشن پر امریکی مخالفت کا بتایا اور رفح پر امریکا کے واضح مؤقف پر زور دیا۔
کینیڈا میں بینک فراڈ پرپاکستانیوں سمیت 12 افراد پر مقدمات درج
امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔