جنوبی فلپائن میں کیتھولک اجتماع میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
پولیس چیف ایلن نوبلزا نے بتایا کہ دھماکا شہر مراوی میں منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی نےایک بیان میں کہا کہ کلاسز معطل اور کیمپس میں مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اور انتہائی گھناؤنی کارروائی قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: نیپال: 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس