کوسٹ آف چیاپاس: میکسیکو کے ساحلی علاقے کوسٹ آف چیاپاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس ) نے بتایا کہ اتوار کو کوسٹ آف چیاپاس میں زلزلہ آیا جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ 75 کلومیٹر (46.6 میل) کی گہرائی میں تھا۔
میکسیکو کی نیشنل سول پروٹیکشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم اور میکسیکو کی بحریہ کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔