فراڈمیں اضافہ،واٹس ایپ نےصارفین کوخبردارکردیا

اسلام آباد: فراڈمیں اضافہ ہونےسےواٹس ایپ نےصارفین کوخبردارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کےدورمیں روزبروزنئی تخلیق کی جاتی ہےایسےمیں فراڈکرنےوالےبھی تیاررہتےہیں جوکہ اب ٹیکنالوجی کےذریعےبھی فراڈکرتےہیں اورلوگوں کولوٹتےہیں۔

برطانیہ میں اس کےبارےمیں 600سےزائدافرادکےہدف بننےکےبعدعالمی سطح پر میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کیا گیا ہے۔ تازہ ترین جعلسازی کی کوشش میں میسجنگ ایپ پر بڑے گروپ چیٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لندن پولیس میں قائم نیشنل فراڈ انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ گیری مائلز نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں واٹس ایپ لوگوں کے رابطے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاہم، جعلساز ان پلیٹ فارمز میں مداخلت کے لیے راہیں ڈھونڈ ہی نکالتے ہیں۔ افسوس ہے اس جعلسازی کا کوئی بھی ہدف بن سکتا ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ اس سال630 سے زائد رپورٹوں کا درج کیے جانے کی وجہ سے صارفین کو زور دیا جا رہا ہے بالخصوص ان کو جو بڑے گروپ چیٹس میں ہیں کہ ان کی چیٹس میں جو شامل ہو رہا ہے اس سے خود کو بچائیں۔
ادارے کے مطابق اس جعلسازی کی شروعات گروپ کے کسی ممبر کو کسی جعلساز کی جانب سے واٹس ایپ آڈیو کال موصول ہونے سے ہوتی ہے، جو گروپ کے کسی دوسرے فرد کا روپ دھارا ہوا ہوتا ہے۔
یہ جعلساز عموماً نقلی پروفائل پکچر یا نام استعمال کرتے ہیں تاکہ پہلی نظر میں ہدف کو للچا سکیں۔ بعد ازاں جعلساز ہدف کو بتاتا ہے کہ وہ اس کو پاس کوڈ بھیج رہے ہیں جس سے وہ گروپ ممبران کے مابین ہونے والی ویڈیو کال میں شامل ہو سکیں گے۔
یہ پاس کوڈ درحقیقت ایک نئی ڈیوائس پر صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے صارف کو ویڈیو کال میں حصہ لینا ہوتا ہے۔
اکاؤنٹ تک رسائی کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ صارف کے دوستوں، خاندان والوں یا دیگر روابط کو میسج کر سکتے ہیں۔ فون کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جعلساز صارف سے تاوان طلب کرتے ہیں۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ